امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

دوران انتخابات فوج، سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ نے دوران انتخابات فوج، سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق فوج، سول آرمڈ فورسز کو بطور کوئیک رسپانس فورس سیکیورٹی کیلئے تعینات کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ تعیناتی 5 سے 12 فروری 2024 تک کیلئے ہوگی۔

دوسری جانب ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے 75فیصد کام مکمل کر لیا اور اب الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) پر کام جاری ہے۔عام انتخابات 2024 الیکشن کمیشن نے حتمی پولنگ اسکیم تیار کر لی، الیکشن کمیشن کا 75 فیصد کام مکمل کر لیا گیا، ملک بھر میں 92ہزار 353 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے۔پنجاب میں6 ہزار 40، خیبر پختونخوا میں 4726، سندھ 7802 اور بلوچستان میں 2038 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے دوران پنجاب میں 52 ہزار 412 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے جن میں سے 30 ہزار 755نارمل، 15ہزار 617 حساس، 6 ہزار 40 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved