امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

گندے آئل سے بچوں کے پاپڑ،نمکو سنیکس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی

لاہور ( این این آئی) گندے آئل سے بچوں کے پاپڑ،نمکو سنیکس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے گجومتہ میں واقع سنیکس فیکٹری کا معائنہ کیا اور ناقص انتظامات پر پروڈکشن بند، 5لاکھ جرمانہ عائد، 5ہزار لیٹر بدبودار ناقص گندا آئل تلف کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گندے آئل میں بچوں کے سنیکس تیار کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ، ناقص سٹوریج، بلی ،کیڑوں مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی ،

آئل خرید اور استعمال کا انتہائی لازم ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا ،پروڈکشن یونٹ میں فنگس زدہ گندی دیواریں اورصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ گندے ناقص آئل کا اشیا خورونوش کی تیاری میں استعمال صحت کے لیے انتہائی مضر ہے، زیادہ منافع کے لالچ میں جعلساز مافیا بیماریاں فروخت کرتا ہے۔پنجاب بھر میں خوراک کا کاروبار کرنے والے فوڈاتھارٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ خوراک کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں، ملاوٹ مافیاکا جڑ سے خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved