امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مقتدر حلقے ہمیں ایسی جگہ نہ لے جائیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ انتخابی عمل کے آغاز کے باوجود جماعت کے خلاف ریاستی انتقامی کارروائیوں میں نرمی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔امریکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ مقتدر حلقوں کو ادراک ہونا چاہیے کہ اب بہت ہوگیا، ہمیں ایسی جگہ نہ لے جائیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہوسکے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ اگر سرکار، عدلیہ اور الیکشن کمیشن آسانی پیدا کریں گے تو آگے بڑھ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن میں حصہ لینے دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صرف اور صرف بلے کو بچانے کی خاطر چیئرمین شپ سے استعفا دیا اور ہمیں کہا کہ آپ جا کر الیکشن کروائیں تاکہ کسی کو کوئی بہانہ نہ ملے لیکن ہم موجوں سے نبرد آزما ہیں، ہمیں ہروایا گیا ہے ہم ہارے نہیں ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی دائر کرنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر آرٹیکل 188 کے مطابق ہمارے پاس 30 دن کا وقت ہے، سپریم کورٹ نے ابھی تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا، 30 دن کے اندر اندر اگر تفصیلی فیصلہ آجاتا ہے تو ہم نظر ثانی دائر کریں گے۔انہوں نے شکوہ کیا کہ ہماری پٹیشن کو تین کے بجائے پانج ججز کو سننا چاہیے تھا۔مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب ایگ سیز فائر ہونا چاہیے، مستقبل کی طرف بڑھنا چاہیے۔اس حوالے سے براہ راست یا پس پردہ مقتدرہ سے کوئی رابطہ کیا؟

اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نہ میں نے کیا ہے نہ مجھ سے کوئی رابطہ ہوا ہے، میں نے کوئی رابطہ نہیں کیا، مجھ سے کوئی کانٹیکٹ نہیں ہوا، جب سے میں چیئرمین بنا ہوں یا پارٹی میں رہا ہوں، نہ مجھے کسی نے ڈرایا یا دھمکایا ہے، نہ کوئی پریشر کیس ہے، میرے گھر پر حالیہ حملہ ہوا ہے، نہیں مجھے کسی نے اپروچ کیا۔عمران خان نے فوج سے بات کرنے کا مینڈیٹ دے رکھا ہے؟ اس حوالے سے انہوں نے کہاکہ نہ میرے پاس مینڈیٹ ہے نہ میں بات کرتا ہوں، نہ میرے پاس کوئی اپروچ ہے، میں سمجھتا ہوں ذاتی طور پر بھی اور پارٹی بھی سمجھتی ہے، ہم نے کئی مرتبہ بیانات بھی دئیے، خان صاحب کی طرف سے بھی اسٹیٹمنٹ آئی ہے، ہم یہ کہہ رہے تھے کہ فری اینڈ فئیر ٹرانسپیرنٹ الیکشن کرنے کیلئے ہم سب سے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فوج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں کیا، یہ ایک غلط فہمی ہے جو ہم دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کا کوئی ارادہ نہیں کہ وہ سولو فلائٹ لے گی، بلکہ ہماری کوشش یہی ہے کہ سب کے ساتھ مل کر ملک کی بہتری کیلئے سوچیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اگر کسی کے ساتھ بیٹھیں گے تو اپنے بیانیے کو مدنظر رکھتے ہوئے بات کریں گے، نہ کے ان کی وکٹ پر کھیلیں۔انہوںنے کہاکہ 860حلقوں میں سے 815 پر ہمارے امیدوار ہیں، ہم انتخابات میں کسی کے ساتھ اتحاد کیے بغیر آگے بڑھیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی صورت مائنس نہیں ہوسکتے، عمران احمد خان نیازی صاحب چیئرمین تھے، چیئرمین ہیں اور چیئرمین رہیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved