امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ری ٹیل، پراپرٹی، تعمیراتی سیکٹر اور ڈیجیٹل مارکیٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

کراچی(این این آئی) نگران حکومت نے سالانہ ٹیکس ہدف میں ممکنہ شارٹ فال سے بچنے کی حکمت عملی بناتے ہوئے منی بجٹ لانیکیلئی ہنگامی پلان تیارکرلیا۔جس سے حکومت کو ماہانہ 18 ارب اور 5 ماہ میں 90 ارب روپے آمدن متوقع ہے۔دستاویز کے مطابق نئے ٹیکس پلان کے تحت حکومت نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں ری ٹیلرز کی رجسٹریشن کیلئے ڈورٹوڈور مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ری ٹیل، پراپرٹی اورتعمیرات کے شعبوں سے زیادہ ٹیکس وصولی کا پلان ہے۔ کسی شعبے کونئی ایمنسٹی اسکیم یا ٹیکس چھوٹ نہیں دی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق ویب سائٹس سمیت ڈیجیٹل مارکیٹس کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔حکومت نے کسی قسم کی فیول سبسڈی یا کراس سبسڈی اسکیم بھی نہ لانے کا فیصلہ کرلیا، نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے مانیٹرنگ سسٹم قائم کر دیا گیا، اسمگلنگ کیخلاف اقدامات، ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کی کڑی مانیٹرنگ پلان میں شامل ہے۔نان فائلرز اور ٹیکس چوروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے جامع پلان تیار کرلیا گیا، آئی ایم ایف سے پلان شیئر، ابتدا میں 9 لاکھ نان فائلرز زد میں آئیں گے، آئی ایم ایف کو ٹیکس شارٹ فال کی صورت میں ہنگامی ریونیو اقدامات کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق معیشت کو دستاویزی شکل دینے کیلئے 145 ادارے معلومات دینے کے پابند ہوںگے، ای انوائسنگ سسٹم، کمپلائنس رسک مینجمنٹ سسٹم سے ٹیکس نیٹ بڑھے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved