لاہور( این این آئی)رواں مالی سال پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں تقریباً 28.07فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔جولائی تا اپریل کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں28.07فیصد جبکہ پٹرولیم گروپ کی مجموعی درآمدات میں 17.96فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران پٹرولیم گروپ کی کل درآمدات 13ارب 97کروڑ 46 لاکھ 10ہزار ڈالر رہی ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران کی جانے والی 17ارب تین کروڑ 35لاکھ 74ہزار ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں17.96فیصد کم ہیں۔