امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شعیب ملک کی دوسری شادی کے اعلان پر بھارتی مداح ثانیہ مرزا کے حق میں بول پڑے

نئی دہلی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کے بعد بھارتی مداح کرکٹر کی پہلی اہلیہ ثانیہ مرزا کے حق میں بول پڑے۔شعیب ملک نے ہفتہ کی صبح ہی ثنا جاوید سے دوسری شادی کا اعلان کیا ، اس کے علاوہ ان کے اہل خانہ نے تصدیق کی تھی شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے باقاعدہ طلاق ہوچکی ہے۔

ثانیہ مرزا کے والد نے بھی بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لی ہے۔شعیب ملک کی جانب سے حیران کن طور پر ثنا جاوید سے شادی کے اعلان کے بعد بھارتی مداح ثانیہ مرزا کے حق میں بول پڑے اور شعیب کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔بھارت کے نامور انٹرٹینمنٹ اور لائف اسٹائل پلیٹ فارم پنک وِلا کی جانب سے بھی شعیب ملک کی دوسری شادی کی خبر پوسٹ کی گئی۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایک بھارتی مداح نے کہا کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے شادی کرکے بہت سارے خطرے مول لیے، لیکن شعیب ملک نے انہیں دھوکا دیا۔ایک اور بھارتی صارف نے لکھا کہ شعیب ملک ثانیہ مرزا کے حقدار ہی نہیں تھے، ایک اور صارف نے لکھا کہ وہ ثانیہ مرزا کے ساتھ خوش ہیں، شکر ہے کہ ثانیہ مرزا خراب رشتے سے باہر آنے میں کامیاب ہوئیں۔صرف بھارتی مداح ہی نہیں بلکہ پاکستان مداحوں نے بھی ثانیہ مرزا کے حق میں ٹوئٹس کیں۔ایک صارف نے لکھا کہ وہ ثانیہ مرزا کے لیے اداس ہیں کیونکہ شعیب ملک کے ساتھ شادی کے وقت انہیں بھارتی مداحوں کی جانب سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved