امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

امریکا میں خون جما دینے والی سردی، ہلاکتیں 40 ہوگئیں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں ایک ہفتے سے سردی نے 9 ریاستوں میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جا پہنچی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کی 9 ریاستوں آرکنساس، الینوائے، کنساس، مسیسیپی، نیویارک، اوریگون، پنسلوانیا، ٹینیسی اور وسکونسن میں برفانی طوفان، برفباری اور سخت سردی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست ٹینیسی میں ہوئیں جہاں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

سڑکوں پر کئی کئی فٹ برف جم گئی اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ پھسلن کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔اسی طرح ریاست پنسلوانیا میں بھی مسافر بردار منی وین برف سے ڈھکی سڑک پر کنٹرول کھو بیٹھی اور ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ریاست اوریگون میں منجمد کرنے والی برفباری اور یخت بستہ ہواوں نے 85 ہزار افراد کو گھروں میں قید کردیا جب کہ کاروباری سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئیں۔ بجلی کا نظام ٹھپ ہوگیا اور 50 ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔نیویارک کے جنوب میں 30 انچ سے زیادہ برف پڑ چکی تھی جب کہ دیگر ریاستوں میں بھی یہی صورت حال ہے۔ شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved