دبئی (این این آئی)دبئی میں قائم بین الاقوامی فضائی کمپنی امارات ایئر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی 2024 میں چھ براعظموں سے 5,000 عملہ بھرتی کرے گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھرتی کی مہم میں حالیہ گریجویٹس، ایک سالہ تجربے کے حامل مہمان نوازی کی صنعت کے پیشہ ور افراد اور جلد ہی گریجویٹ ہونے والے افراد پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔اعلان کے مطابق انٹرنشپ یا جز وقتی ملازمت کا تجربہ رکھنے والوں کو درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔