کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایمٌپاکستان کے الیکشن آفس پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے الیکشن آفس پر حملہ کیا گیا ہے جبکہ یہ الیکشن آفس پر چوتھا حملہ ہے۔ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کی مقبولیت سے مخالف پارٹیاں پریشان ہیں، ایم کیو ایم پاکستان الیکشن مہم سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔