لاہور/حافظ آباد( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف عام انتخابات کے سلسلہ میں جمعرات سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ پارٹی کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی ۔جلسے کے انعقاد کے لئے میونسپل اسٹیڈیم میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ نواز شریف مستقبل کے معاشی روڈ میپ پر مشتمل انتخابی بیانیہ لے کر میدان میں اتریں گے۔
