امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
بھارتی پائلٹ کو تھپڑ

بھارتی پائلٹ کو تھپڑ مارنے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

ماسکو(این این آئی)بھارت میں جہاز کے اندر پائلٹ کو تھپڑ مارنے کے واقعے سے متعلق جہاز میں ہی موجود روسی ماڈل و اداکارہ نے اس واقعے کی ساری کہانی بیان کردی،بھارتی میڈیا کے مطابق ایوجینیا بیلساکیا نامی اداکارہ بھی دہلی سے گوا جانے والے طیارے میں موجود تھیں جس کی روانگی میں گزشتہ روز 13 گھنٹے کی تاخیر ہوئی تھی۔خاتون ماڈل نے کہا کہ فلائٹ صبح 7:40 پر شیڈول تھی جس کے لیے میں وقت سے کافی پہلے ایئرپورٹ پہنچ گئی تھی، ایئر لائن کی جانب سے کہا گیا کہ فلائٹ ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہے لیکن ہمیں 10 گھنٹے بعد جہاز میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

خاتون ماڈل نے بتایا کہ طیارے میں داخل ہونے کے بعد ہمیں بتایا گیا کہ فلائٹ مزید 2 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی جس کے بعد مسافروں کو غصہ آگیا اور انہوں نے کریو ممبر اور پائلٹ سے سوالات پوچھنا شروع کردئیے۔روسی اداکارہ نے پائلٹ پر حملے کی مذمت کی تاہم ساتھ انہوں نے معاملہ یہاں تک پہنچانے کی وجہ بھی پائلٹ کو قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پائلٹ نے آکر تاخیر کی وجہ مسافروں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بہت زیادہ سوالات پوچھ رہے ہیں اور اسی وجہ سے ہم نے اپنی باری ضائع کردی۔روسی اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پائلٹ کو مارنا غلط ہے لیکن وہ مسافروں پر الزام کیوں لگا رہا تھا؟ جہاز میں موجود تمام مسافر پریشان تھے اور ایسے میں لوگوں کو حوصلہ دینے کے بجائے آپ نے معاملہ خراب کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved