امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

9 مئی کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج، گرفتار کرلیا گیا

راولپنڈی (این این آئی)9 مئی حملہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔عدالت کی جانب سے شیخ رشید کی تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمہ میں ضمانت خارج کی گئی جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت کے باہرْ سے گرفتار کر لیا گیا۔سابق وزیر داخلہ حساس ادارے کے دفتر میں جلاؤ گھیراو کے مقدمہ میں نامزد تھے۔

بعد ازاں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکیل عبدالرازق خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کی نیو ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں ضمانت خارج ہوئی ہے۔عبدالرازق خان نے بتایا کہ شیخ رشیدکو تھانے لے جایا گیا ہے، بدھ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کرنا ہوگا، بدھ کوہی عدالت ان کے جوڈیشل یا جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کرے گی۔عبدالرازق خان کے مطابق جج بہت اچھے ہیں تقریباً تمام ہی مقدمات میں ضمانتیں کنفرم کیں، حساس ادارے والا کیس بھی ایسا ہی تھا،

شیخ رشید حمزہ کیمپ مقدمے میں براہ راست کوئی ملوث نہیں، جج صاحب نے شیخ رشید کو ہنستے ہوئے کہا کہ کچھ دن جیل رہ آئیں۔واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل جی ایچ کیو حملہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد سمیت دیگر کی ضمانت منظور ہو گئی تھی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک آصف اعجاز نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سنایا تھا، گزشتہ روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

فیصلے سے قبل شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق اپنے وکیل سردار عبدررازق کے ہمراہ انسداد دہشتگردی پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چلے کے بعد طبیعت کافی ناساز ہے، بولنے اور چلنے میں تکلیف ہے، حوصلہ بلند ہے، ہارتا وہ ہے جو حوصلہ ہارتا ہے۔انہوںنے کہاکہ کورٹ مارشل میں بھی اور کلاشنکوف کیس میں بھی جیل گیا تھا، اب بھی اگر جیل بھیجتے ہیں تو الیکشن جیتیں گے۔گزشتہ سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی استدعا کی گئی تھی، تفتیشی افسر نے شیخ راشد شفیق کی 9 مئی کی ویڈیو چلا کر عدالت کو دکھائی تھی۔

واضح رہے کہ 9 دسمبر 2023 کو 9 مئی مقدمات میں سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کردی گئی تھی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کیسز کی سماعت کی، کیسز کا مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار بھی کیا۔سرکاری پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیش جاری ہے مزید موقع دیا جائے، جس پر عدالت نے آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کر کے ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

دریں اثنا عدالت نے شیخ رشید اور اْن کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں بھی 9 جنوری تک توسیع کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کیسوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، میں 9 مئی کو یہاں موجود نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ میں 8 مئی سے 16 تک یہاں نہیں تھا، کیس سے تعلق نہیں ہے، اللہ بہتر کرے گا۔شیخ رشید نے بتایا کہ مجھے میڈیا سے بات کرنے سے منع کیا گیا ہے، عدالت نے میڈیا ٹاک سے منع کیا ہے، اداروں کا میں نے ہمیشہ احترام کیا ہے، ان تمام کیسوں سے میرا کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ زندہ رہا تو الیکشن لڑوں گا، این اے 56 اور 57 سے قلم دوات پر الیکشن لڑوں گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved