لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ میں فلم اور ٹی وی میں مسلسل کا م کر کے لوگوں کے ذہنوں میں یکسانیت پیدا نہیں کرنا چاہتی ، میں نے ہمیشہ تعداد کی بجائے معیاری کام پر توجہ مرکوز کی ہے ، ہر شخص کی زندگی کے کچھ اصول ہوتے ہیں لیکن لوگ اسے کسی اور نظر سے دیکھتے ہیں ۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ وہی فنکار ہے جسے فن پر دسترس حاصل ہے ،جب تک کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نہ نبھائوں مجھے تسکین نہیں ملتی ۔ اداکارہ نے بتایا کہ میرے پاس اس وقت تین فلموں کی پیشکش ہے اور میں سوچ بچار کر رہی ہوں اور ایک فلم لازمی کروں گی ، میری دو ڈرامہ سیریلز پائپ لائن میں ہے جو بہت جلد آن ائیر ہو جائیں گے۔