اسلام آباد (این این آئی)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اب قومی دھارے سے باہر آگئی ہے۔ ایک انٹرویومیں سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ تحریک انصاف مجموعی طور پر اب قومی دھارے سے باہر آگئی ہے،
پارٹی کا نام تحریک انصاف تو رہے گا لیکن قومی اور صوبائی اسمبلی میں ان کی نشستیں آزاد امیدوارکی حیثیت سے آئیں گی۔انہوںنے کہاکہ اہم بات یہ ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستیں بھی اب ختم ہوگئی ہیں، تحریک انصاف کے امیدوار اب آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔انہوںنے کہاکہ مارچ میں سینیٹ کی 52 نشستیں خالی ہو رہی ہیں، سینیٹ میں پی ٹی آئی کا کوٹہ 20 سے 22 سینیٹرکا تھا تاہم پی ٹی آئی اب اس سے بھی باہر آگئی ہے۔