ملتان (این این آئی)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار کو ملتان سے گرفتار کرلیا گیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق زاہد بہار پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 220 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں اس حوالے سے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ زاہد بہار کو رات گئے آر او آفس کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
