امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

فاروق ستار کا لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا شکوہ

کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹر فاروق ستار نے شکوہ کیا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ بالکل نہیں، بلدیاتی انتخابات میں بھی دھاندلی کی گئی تھی۔کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 244 سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حلقے 116 اور 117 کی انتخابی مہم شروع کی ہے، ہم انتخابات سے قبل ان نشستوں پر اپنی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمیں لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا ہے، کراچی ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، جبکہ اسے 40 ارب کی صرف خیرات ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آئینی ترمیمی بل پر مسلم لیگ ن کو راضی کیا ہے، تمام صوبوں کو یکساں حقوق ملنے چاہئیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن جیت کر کراچی کے لیے 400 ارب روپے سالانہ لیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved