امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان کیلئے کھیلنا اعزاز کی بات ہے، عباس آفریدی

آکلینڈ (این این آئی)فاسٹ بولر عباس آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔عباس آفریدی نے میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلے، میرا خواب تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلوں اور وہ دن آگیا۔اْنہوں نے فاسٹ بولنگ کوچ عمر گل سے ڈیبیو کیپ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی یہ چاہتا تھا کہ ڈیبیو کیپ اپنے چاچو سے لوں۔

اْنہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ عمر گل نے جیسی بولنگ پاکستان کے لیے کی، اسی طرح بولنگ کروں۔بولنگ کوچ عمر گل نے اپنے بھتیجے عباس آفریدی کے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ڈیبیو پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری فیملی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اسٹار کے لیے کھیلے کیونکہ گرین کیپ پر موجود اسٹار کے لیے کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔عمر گل نے عباس آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کوشش کرنا جس طرح ڈومیسٹک میں پرفارم کیا اب بھی اسی طرح کی کارکردگی کو برقرار رکھنا اور پاکستان کے نام کو ہمیشہ اوپر رکھنا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved