کراچی (این این آئی) اداکارہ یمنی زیدی نے کچھ عرصے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی ڈانس ویڈیو پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ سال کے اختتام پر یمنی زیدی کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ایک شادی کی تقریب میں سرخ نگ کا روایتی مشرقی لباس پہنے دیسی انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا اور اداکارہ کے ڈانس کی بھی خوب تعریفیں کی گئی تھیں۔یمنی زیدی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اس وائرل ڈانس ویڈیو کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے خود ہی ہنستے ہوئے اپنی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے میں اداکاری کرنے کیساتھ ساتھ ڈانس بھی کر سکتی ہوں لیکن دوسروں کو ایسا نہیں لگتا تو الگ بات ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے میں اچھا ڈانس کرتی ہوں اور مجھے ڈانس کرنا پسند ہے۔