اسلام آباد (این این آئی)جسٹس اعجازالاحسن کے استعفے کی منظوری سے ججز کمیٹی کی تشکیل تبدیل ہو گئی۔3 رکنی ججز کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ شامل ہو گئے اورسپریم جوڈیشل کونسل کا بھی حصہ بن گئے۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی تشکیل بھی جسٹس اعجازالاحسن کے استعفے سے تبدیل ہوئی ہے۔جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے 4 سینئر ججز شامل ہوتے ہیں۔جسٹس یحییٰ آفریدی اب سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے۔