امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سلمان خان کے فارم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کرنے والے 2 افراد گرفتار

ممبئی (این این آئی)بھارت میں پنویل پولیس نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کے فارم ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق صورتحال کا جائزہ لینے والے پولیس افسر نے بتایا کہ فارم ہاؤس کے گارڈز نے گزشتہ ہفتے 2 افراد کو فارم ہاؤس میں گھستے وقت پکڑ لیا تھا جس کے بعد دونوں افراد نے اپنے نام اور پتے غلط بتائے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے دونوں افراد سلمان خان کے ارپیتا فارم ہاؤس میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے جنہیں گرفتار کرکے ان پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ دونوں افراد کی شناخت اجیش کمار اور گرو سیوک سنگھ کے طور پر ہوئی جب کہ دونوں افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس سپر اسٹار سلمان خان کو ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد سے پولیس نے ان کی سکیورٹی سخت کردی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved