شارجہ(این این آئی) متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طریقے سے دو افراد نے دراندازی کی کوشش کی مگر انہیں پکڑ لیا گیا۔ انہوں نے ایسا طریقہ اختیار کیا جس پر یقین نہیں آتا۔شارجہ پورٹس، کسٹمز اور فری زونز اتھارٹی نے دو افراد کی جانب سے امارات میں غیر قانونی طور پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور اس آپریشن کی دستاویزی ویڈیو شائع کی۔
عرب ٹی وی کے مطابق انسپکشن آپریشن میں مشکوک اشیا کی موجودگی کا انکشاف ہونے کے بعد کسٹم سکیورٹی ایجنٹس نے معائنہ تیز کر دیا اور معلوم ہوا کہ گاڑی کی باڈی میں دو افراد چھپے ہوئے تھے۔ویڈیو کلپ میں وہ لمحہ دکھایا گیا جب سکیورٹی اہلکاروں نے گاڑی کے چیسز کو کھولنے کے بعد دونوں افراد گاڑی کے چیسز سے باہر نکلے، جس سے سوشل میڈیا پر سرگرم کارکن حیران ہیں کہ وہ اس تنگ جگہ اور اس پوزیشن میں کیسے زندہ رہ سکے؟۔