راولپنڈی(این این آئی)توشہ خانہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کی، عمران خان اور بشری بی بی اپنے وکلا کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے ملزمان کو کمرہ عدالت میں چارج شیٹ پڑھ کر سنائی، چارج شیٹ سننے کے بعد ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔
