امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

رابی پیرزادہ نے خاموشی سے شادی کرلی، تصاویر وائرل

لاہور(این این آئی) پاکستان میوزک انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ کی دلہن بنے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر ہوگئیں۔اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ دلہن بنی ہوئی ہیں۔

ایکس پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں رابی پیرزادہ سلور رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جس کے ساتھ اْنہوں نے دلکش زیور بھی پہنا ہوا ہے۔تصویر میں رابی پیرزادہ اپنا دوپٹہ تھامے پوز دیتے ہوئے مْسکرا رہی ہیں جبکہ تصویر کسی شادی ہال میں لی گئی ہے۔اس تصویر کے ساتھ رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ‘‘جب ٹوٹا ہوا دل جْڑ جاتا ہے تو وہ کسی بھی چیز سے زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے’’۔

رابی پیرزادہ نے ایک تصویر میں گلاب کے پھولوں کا ہار پکڑا ہوا ہے جبکہ اس تصویر کے کیپشن میں اْنہوں نے ‘‘الحمدللہ’’ لکھا۔سابقہ گلوکارہ کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا رش لگ گیا کسی نے رابی پیرزادہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے شادی کرلی ہے؟ تو کسی نے اْنہیں شادی کی مبارکباد پیش کی اور کچھ صارفین نے اْن کے اچھے نصیب کے لیے دْعا بھی کی۔

اس سے قبل دسمبر 2023 میں رابی پیرزادہ نے ایک شخص کا ہاتھ تھامے ہوئے تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی، تصویر میں رابی پیرزادہ اور اْس شخص کا چہرہ نظر نہیں آرہا تھا لیکن دونوں گاڑی میں بیٹھے تھے۔خیال رہے کہ رابی پیرازادہ ماضی میں گلوکارہ، اداکارہ، ماڈل اور بطورِ آرٹسٹ شوبز انڈسٹری میں کام کر چکی ہیں تاہم مذہب کے خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اب وہ فلاحی ادارہ چلا رہی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved