امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

حالات کی سنگینی کا ادراک کیا جائے، الیکشن التوا کی سینیٹ قرار داد ہمارے مؤقف کی تائید ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حالات کی سنگینی کا ادراک کیا جائے، الیکشن التوا کی سینیٹ قرار داد ہمارے مؤقف کی تائید ہے،الیکشن کا ماحول نہیں ہے ہم جلسوں میں نہیں جا سکتے، ہمارے جلسوں میں شرکت پر لوگوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں،ماحول کی بہتری کیلئے اگر انتخابات ملتوی ہوجائیں تو آسمان نہیں گر پڑیگا۔

ایک انٹرویومیں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ماحول کی بہتری کیلئے اگر انتخابات ملتوی ہوجائیں تو آسمان نہیں گر پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کا ماحول نہیں ہے ہم جلسوں میں نہیں جا سکتے، ہمارے جلسوں میں شرکت پر لوگوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ حالات کی سنگینی کا ادراک کیا جائے، ماحول کو اس قابل بنایا جائے کہ ہم ووٹر کے پاس جا سکیں۔انہوںنے کہاکہ افغانستان کے دورے میں ہوسکتا ہے کوئی حالات کی بہتری پیدا ہوجائے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کا ماحول نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر ہر صورت انتخابات مسلط کیے جاتے ہیں تو ہم الیکشن میں حصہ لیں گے، ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved