امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کرم ، مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے میں خاتو ن اور فورسز کے دو اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق ، تین زخمی

کرم (این این آئی)ضلع کرم میں صدہ بازار کے قریب مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے میں ایک خاتون اور فورسز کے دو اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ،طوری بنگش قبائل نے دہشت گردی کے واقعات کے خلاف ہنگامی جرگہ طلب کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پاراچنار سے پشاور جانے والے فیلڈر اور کوچ پر صدہ بازار کے قریب مسلح افراد نے حملہ کیا اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار افراد جاںبحق اورتین زخمی ہو گئے

جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور رحمان علی پاک آرمی کے لانس نائیک غلام مصطفی اور ایف سی اہلکار عبدالقادر خان شامل ہیں ،زخمیوں میں نجف علی ، افضل اور سائل شامل ہیں ڈی پی او ضلع کرم محمد عمران نے کہا کہ واقعہ کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور ملزموں کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے ،ضلع کرم میں گزشتہ کئی ماہ سے مسافر گاڑیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں متعدد افراد جاںبحق ہو گئے ہیں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف طوری بنگش قبائل نے ہنگامی جرگہ طلب کر لیا ہے جس میں دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سیقومی طور پر لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved