کراچی(این این آئی)موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا۔یاماہا کمپنی نے تمام موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 14 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے ، جس کے بعد یاماہا وائے بی زی ڈی ایکس کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے جبکہ یاماہا وائے بی آر کی 4 لاکھ 66 ہزار ہو گئی۔وائے بی آر جی بلیک 14 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 85 ہزار،اسی طرح وائے بی آر جی میٹ 14 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 88 ہزار روپے کی ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ 2023 میں ہونڈا، یاماہا اور سوزوکی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔