امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

لگتا ہے ریٹرننگ افسر نے شوقیہ دھڑا دھڑ کاغذات مسترد کیے، الیکشن ٹریبونل

کراچی(این این آئی) ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف پی ٹی آئی اور دیگر کو ریلیف ملنے لگا، الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے مزید امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں منظور کرلی ہیں۔دوران سماعت جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیئے کہ محض مقدمات کی بنیاد پر کسی کو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا، جان بوجھ کر امیدواروں کو انتخابات لڑنے سے روکا جارہا ہے، ایسا لگ رہا ہے ریٹرننگ افسر نے شوقیہ دھڑا دھڑ کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

ہفتہ کوسندھ ہائیکورٹ میں سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 243 سے پی ٹی آئی کے سبحان ساحل، حلقہ این اے 242 سے امجد آفریدی، پی ایس 113 کے حسنین چوہان، ہالہ سے مخدوم فضل کی اپیلیں منطور کرلیں۔ٹریبونل نے پیپلزپارٹی کے امیدوار رئوف احمد اور آزاد امیدوار حلقہ پی ایس 126 سے رفیعہ حسن، آزاد امیدوار جمال الدین اور دیدار علی، این اے 237 سے فضا ذیشان کی ریٹرننگ افسران کے فیصلے کیخلاف اپیلیں منظور کرلیں۔

امیدواروں کو انتخابات لڑنے کی اجازت نہ دینے پر الیکشن ٹریبونل کے جج عدنان الکریم میمن کی ریٹرننگ افسران کے اہلیت پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا جان بوجھ کر امیدواروں کو انتخابات لڑنے سے روکا جارہا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے ریٹرننگ افسر نے شوقیہ دھڑا دھڑ کاغذات نامزدگی مسترد کیئے۔ محض مقدمات کی بنیاد پر کسی کو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا۔ٹریبونل نے سربراہ کی الیکشن کمیشن کی بھی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جب ریٹرننگ دور بین لگا کر حقائق کی ٹھیک نشاندہی نہیں کرسکے تو ہم کیسے کریں؟جسٹس عدنان الکریم میمن نے امیدواروں اور وکلا سے دلچسپ مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جا بابا، جاکر الیکشن لڑنے کی تیاری کرو۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved