امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

حافظ آباد،آتشزدگی کے باعث مکان چھت گرنے سے میاں بیوی ،دو بیٹیوں سمیت جاں بحق ،4افراد زخمی

حافظ آباد( این این آئی) حافظ آباد کے نواحی گائوں رامکے چٹھہ میں آتشزدگی کے باعث مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی ،دو بیٹیوں سمیت جاں بحق اور 4افراد زخمی ہو گئے،وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے 4افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وقوعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 1بجے کے قریب پیش آیا ۔ جب رامکے چٹھہ کے رہائشی محمد آصف خاں نے اپنے گھر کی دوسری منزل پر بکریوں کو سردی سے بچانے کے لئے آگ جلا رکھی تھی جس کے باعث چھت نیچے آگری اور گھر کے تمام افراد ملنے تلے دب گئے ۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں ۔ امدادی ٹیموں نے نعشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا، زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 2افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ملبے تلے دبنے سے 40سالہ محمد آصف خاں، اس کی بیوی 35سالہ شازیہ ، 14سالہ بیٹی ایمان فاطمہ اور 5سالہ بیٹی زلیخہ جاں بحق ہوئی ۔ جبکہ 4افراد نعیم ، علی حمزہ ، عاصم اور عثمان شدید زخمی ہو گئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل گلزار ، ڈی ایس پی صدر رانا جمیل قیصر ، ایس ایچ او ونیکے تارڑ مزمل عباس بھی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے ۔وقوعہ کے باعث پورا گائوں سوگوار ہو گیا ۔علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے حافظ آباد کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے 4افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔ محسن نقوی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved