اسلام آباد(این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے الیکشن ملتوی کرنے کی سینیٹ میں منظور ہونے والی قرارداد پر خاموشی کی تردید کر دی۔ایک انٹرویومیں پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اور پی ٹی آئی کے سینیٹر گردیپ سنگھ نے الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کی مخالفت کی تھی۔ بہرہ مند تنگی نے سینیٹ اجلاس میں کورم کی نشاندہی نہ کرنے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ وہ غلطی مانتے ہیں کہ کورم کی نشاندہی نہیں کر سکے ، اگر کورم کی نشاندہی کرتے تو یہ نوبت ہی نہ آتی۔
