امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد گرفتار

لاہور ( این این آئی) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں 59 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور ، قصور ، سرگودھا ، بہاولپور اور بہاول نگر میں کی گئیں ، صوبائی دارالحکومت لاہور سے ٹی ٹی پی کے 3 اہم کارکن گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ایک ای ڈی بم ، 2حفاظتی فیوز، پرائما کارڈ ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے، دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خان زمان ، شاہ محمد ، عابد ، خالد محمود ،عظیم ، احمد شاہ اور نور کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق رواں ہفتے 360کومبنگ آپریشنز کے دوران 3539مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 14720 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ترجمان کاکہناہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved