کراچی (این این آئی)سندھ میں کورونا وائرس کی نئی قسم جے این ون کی علامات سامنے آگئیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کی علامات بیرون ملک سے آنے والے دو مسافروں میں پائی گئیں ہیں، محکمہ صحت سندھ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ایڈوائزری کے مطابق ہیلتھ الرٹ بھی جاری کردیا۔
ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ خطرناک نہیں ، اس کی علامات نزلہ، زکام، کھانسی اور سر درد ہیں، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اب تک دو مسافروں میں مشتبہ علامات پائی گئی ہیں، حیدرآباد کا رہائشی 53 سالہ مسافر گزشتہ روز کوالالمپور سے کراچی جبکہ 60 سالہ دوسرا مسافر جدہ سے کراچی آیا۔ترجمان کے مطابق دوسرا مسافر پنجاب کا رہائشی ہے، دونوں مشتبہ مریضوں کا آر ڈی ٹی ٹیسٹ پازیٹو آیا ، دونوں مریضوں کو گھر میں قرنطینہ کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہیں۔