اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کرنا آئین پر حملہ ہے۔میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ سینیٹ میں آئین کو پامال کیا گیا ہے، آئین میں کوئی شق ہی نہیں کہ انتخابات ملتوی ہوں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ اس قرارداد کو پاس کرنے والے تمام سینیٹرز پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ آئین کے منافی کوئی قرارداد منظور ہی نہیں کرسکتا۔
