پنوعاقل(این این آئی) کراچی سے لاہور جانے والی مسافر کوچ الٹ جانے کے حادثے میں 5 مسافر جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پنوعاقل کے علاقے میں سانگی تھانہ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی، جس میں پانچ مسافر جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔
کراچی سے لاہور جانے والی مسافر کوچ کو سانگی قومی شاہراہ پر حادثہ پیش آیا، جس کے بعد ریسکیو اہل کاروں نے پانچ افراد کی دبی ہوئی لاشیں نکالیں۔پولیس حکام نے بتایاکہ زخمیوں اور لاشوں کو ریسکیو تعلقہ اسپتال پنو عاقل منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، 7 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے پشاور جا رہی تھی، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا ہے۔حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔