لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی شہید بھٹو کے منشور روٹی، کپڑا اور مکان پر عمل کرے گی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کو ان کے یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
سابق وزیراعظم ذوالقفار علی بھٹو کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قائدعوام صرف ایک فرد یا کسی ایک جماعت کے لیڈرنہیں، شہید بھٹو کا ہر قدم سیاسی دوراندیشی اور پاکستان سے وابستگی کا مظہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم قائدِعوام کے منشور پر عمل کر کے مہنگائی، بیروزگاری اورغربت پر قابو پائیں گے۔