ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ عورت ہونا حیرت انگیز چیز ہے، بچے کی پیدائش کے بعد وزن کم کرنے کیلئے سخت ورزش نہیں کی ، صرف اپنی اور بچے کی دیکھ بھال کی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے انسٹا گرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عورت ہونا حیرت انگیز چیز ہے ،بیٹے کی پیدائش کو 16ماہ ہو گئے ہیں ،اپنی پہلے جیسی جسامت میں واپس آنے میں 16ماہ کا وقت لگا ہے۔انہوں نے لکھا کہ وزن کم کرنے اور پہلے جیسا سلم اینڈ سمارٹ ہونے کیلئے کوئی سخت ورزش نہیں کی، صرف اپنی اور بچے کی مستقل بنیاد پر دیکھ بھال کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تاحال پہلے جیسی سمارٹ نہیں ہو سکی مگر تقریبا اپنا سفر مکمل کر لیا ہے۔