امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اماراتی شہریوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے کمپنیوں اور اداروں پر نئی پابندی

دبئی (این این آئی) اماراتی وزارت افرادی قوت کی جانب سے اماراتی شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کے کابینہ کے فیصلے کے دوسرے مرحلہ پرعمل درامد شروع کردیا۔ دوسرے مرحلے میں ایسی کمپنیاں اور ادارے جہاں کارکنوں کی تعداد 20 سے 49 ہے وہاں رواں برس 2024 کے دوران کم از کم ایک اماراتی شہری کو روزگار فراہم کرنے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ امارات الیوم کے مطابق وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے ایسی کمپنیاں اور ادارے جہاں کارکن 20 سے زیادہ اور 49 سے کم ہیں ان کی مجموعی تعداد 12 ہزار کے قریب ہے جو 14 شعبوں میں کام کررہی ہیں۔

کابینہ کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ آئندہ برس 2025 میں ایک اور اماراتی شہری کو روزگار فراہم کرنا ضروری ہوگا جس کا مقصد بے روزگاری پرقابو پانا اور زیادہ سے زیادہ امارتی شہریوں کو روزگارکے مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے ٹیلی کمیونیکشن، انشورنس، رئیل اسٹیٹ، فنی، علمی اور اسی قسم کے دیگر شعبے، ایجوکیشن سیکٹر، صحت اور سوشل ورک کے علاوہ تفریح ، ہول سیل اور ریٹیل کاروبار، لاجسٹک اور سٹوریج اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے قانون کے مطابق جن شعبوں کا ذکر کیا گیا ہے ان کے ذمہ داروں کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد قانون پر عمل درآمد کریں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved