امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جونیئر ایشیا کپ ہاکی، پاکستان اور بھارت کا میچ ایک ایک گول سے برابر

صلالہ (این این آئی)اومان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونیوالا میچ ایک ایک کی برابری پر ختم ہوگیا۔گروپ بی میں شامل روایتی حریف ٹیموں کے درمیان میچ سنسنی خیز ثابت ہوا، دونوں ٹیموں کی جانب سے شروع ہی سے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اور دونوں ہی نے اچھے مووز بنائے۔

میچ میں پہلی کامیابی انڈیا کو 24 ویں منٹ میں ملی جب شردآنند تواری نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کردیا بھارت کی یہ برتری 44 ویں منٹ میں اس وقت ختم ہوگئی جب پاکستان کے بشارت علی نے گیند کو جال تک پہنچا کر مقابلہ ایک ۔ ایک سے برابر کردیا۔پاکستان کو اس کے بعد برتری کا موقع ملا مگر گرین شرٹس اس سے مستفید نہ ہوسکے اور ایک ۔ ایک کی برابری پر مقابلہ ختم ہوا۔

پاکستان کے عبدالحنان شاہد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ایونٹ میں پاکستان اگلا میچ جاپان کیخلاف پیر کو کھیلے گا۔پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے، بھارت کے بھی 7 پوائنٹس ہے تاہم بھارت کا گول ڈیفرنس 20 جبکہ پاکستان کا گول ڈیفرنس 23 ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved