امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

برطانیہ میں زیر تعلیم غیرملکی طلبہ پر بڑی پابندی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

لندن (این این آئی)برطانوی وزارت داخلہ نے غیر ملکی طلباء کو اپنے اہلخانہ کو برطانیہ میں لانے سے روک دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں پاکستان سمیت کئی ممالک کے طلبہ کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔وزٹ ویزا قوانین میں ترمیم کے بعد یکم جنوری 2024 سے برطانوی اسٹوڈنٹ ویزا کے قوانین میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں،

جن کا مطلب یہ ہے کہ بین الاقوامی طلباء اب اپنے انحصاری پارٹنر یا بچوں کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے، جب تک کہ وہ پی ایچ ڈی یا پوسٹ گریجویٹ ریسرچ پروگرام میں اندراج نہ کر لیں۔برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ہم امیگریشن میں فیصلہ کن کمی کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں، آج سے نئے بیرون ملک مقیم طلباء اپنے خاندان کے افراد کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے۔

برطانوی وزارت داخلہ نے کہا کہ ’پوسٹ گریجویٹ ریسرچ یا حکومت کی طرف سے فنڈڈ اسکالرشپس کے طلباء اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے‘۔برطانوی حکومت کے فیصلے سے ان طلبہ کو دھچکا پہنچا جو اپنے والدین یا شریک حیات کو عارضی برطانیہ بلاتے تھے۔اگرچہ برطانوی ہوم افس نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا کہ پابندی کیوں لگائی گئی ہے تاہم ماضی میں پاکستانیوں سمیت کئی ممالک کے طلبہ اپنے شریک حیات کو برطانیہ بلاک کر وہاں پر والدین بن چکے ہیں۔اس صورت حال کی بدولت ان کی اولاد کو برطانوی شہریت مل جاتی تھی اور والدین کو وہاں رہنے کا حق مل جاتا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved