امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

فوٹوشوٹ کے دوران میری رنگت گوری کی جاتی تھی،اداکارہ آمنہ الیاس

کراچی (این این آئی)ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس اگرچہ ماضی میں بھی رنگت کے حوالے سے کھل کر بات کرتی آئی ہیں، تاہم اب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں، جس میں ایک بار پھر وہ اپنی سانولی رنگت پر بات کرتی دکھائی دیں۔وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو آمنہ الیاس کی جانب سے حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی ہے، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت ماڈلنگ پر بھی کھل کر باتیں کی تھیں۔

پروگرام کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں آمنہ الیاس کو اپنی سانولی رنگت کی وجہ سے انڈسٹری میں پیش آنے والی مشکلات پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں آمنہ الیاس کہتی ہیں کہ ان خاندان کے تمام افراد کی رنگت سانولی ہے، اس لیے انہیں کبھی گھر میں اس بات کا احساس ہی نہیں ہوا تھا کہ گوری رنگت اہم ہوتی ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ کبھی کبھار اسکول یا کالج سے آتے وقت خالہ انہیں مذاق میں کہتی تھیں کہ چہرے پر دہی لگایا کرو لیکن اس وقت وہ ان کی باتوں کو دل پر نہیں لیتی تھیں اور انہیں کوئی تکلیف بھی نہیں ہوتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے کبھی اس طرح سوچا ہی نہیں تھا کہ سانولی رنگت غیر اہم ہوتی ہے یا رنگت کو گورا بھی کیا جا سکتا ہے اور انہیں سانولی رنگت پر خالہ یا کسی اور کی کہی بات پر تکلیف بھی نہیں ہوتی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved