کراچی(این این آئی)ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر جدید اسٹیٹ آف آرٹ اسکیننگ مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلاتکے مطابق حکومت نے ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر جدید اسٹیٹ آف آرٹ اسکیننگ مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمنی سے درآمد شدہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ 28 بیگیجز اسکیننگ مشینیں ایئرپورٹس پر نصب کی جائیں گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ مشینیں سامان اور جہاز کے لیے نقصان دہ آلات، بارودی مواد جانچنے کی صلاحیت رکھتی بھی رکھتی ہیں جو رواں سال فروری میں اے ایس ایف کے حوالے کر دی جائیں گی اور ایئرپورٹ پر لگی ہوئی پرانی بیگجز اسکیننگ مشینوں کو مرحلہ وار تبدیل کیا جائے گا۔ ان اسکیننگ مشینوں کی تنصیب سے ایئرپورٹس پر سیکیورٹی سسٹم عالمی سطح کے معیار کا ہو جائے گا۔