امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایمن سلیم کا اپنی مہندی پر ڈانس کسی کو نہ بھایا

کراچی (این این آئی)حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم اپنی مہندی میں ڈانس پرفارمنس دینے کے بعد تنقیدوں کی زد میں آگئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیم یوسف کی بیٹی و اداکارہ کی گزشتہ دنوں ہونے والی مہندی کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

وائرل ویڈیوز اور تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ چپکے چپکے ڈرامہ سیریل سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ کی مہندی کی تقریب میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے فنکاروں نے بھرپور شرکت کی۔یوں تو منگنی، نکاح اور ڈھولکی کی تقریب سے وائرل ہونے والی تصاویر و ویڈیوز پر اداکارہ کی تعریفیں ہو رہی تھی لیکن مہندی کی تقریب میں اداکارہ کا ڈانس کرنا سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ایمن سلیم کی اپنی مہندی میں ڈانس پرفارمنس کی وائرل ویڈیوز پر صارفین شدید تنقید کر رہے ہیں کسی کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو نہ ڈانس آتا ہے اور نہ ہی شرم۔ایک صارف نے دلچسپ انداز میں تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ پرفارم کرتے ہوئے اپنے ذہن میں کچھ اور تصور کر رہی ہیں جبکہ ایک اور صارف نے آئندہ ڈانس نہ کرنے کی تاکید بھی کر دی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved