اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کو چند دنوں میں امریکا سے فائزر کی نئی کووڈ ویکسین ملنے کی توقع ہے۔وفاقی حکام کے مطابق امریکا سے کووڈ ویکسین کی 2لاکھ ڈوززکی آمد چند دنوں میں متوقع ہے اور نئی فائزر کووڈ ویکسین کی مزید 3 لاکھ ڈوزز بھی اسی مہینے مل جائیں گی۔
حکام کے مطابق فائزر کی نئی ویکسین کووڈ 19 کے نئے ویرینٹس کے خلاف بھی مثر ہے، کووڈ ویکسین حجاج کرام اور ہائی رسک لوگوں کو لگائی جائے گی۔حکام نے بتایا کہ پاکستان میں ابھی تک نئے ویرینٹ جے این ون کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا اور پاکستان میں ابھی کووڈ 19 کے کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ اور بھارت میں کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کے کیسز سامنے آئے ہیں اور نئے ویرینٹ سے بھارت میں اموات بھی ہوئی ہیں جب کہ امریکا میں کورونا کے نئے ویرینٹ سے متاثر افراد کااسپتالوں میں داخل ہونا بڑھ گیا ہے۔