امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نئے سال کی مبارک 9 فروری کو دوں گا، بابر اعوان

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ نیا سال اگر 2023 جیسا ہے تو میں مبارک نہیں دے سکتا، میں نئے سال کی مبارک آپ کو 9 فروری کو دوں گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر قیمت پر الیکشن لڑے گی، انشا اللہ ہم الیکشن جیتیں گے، ہر سیٹ پر ہمارے امیدوار ہیں، یہی ہماری اسٹریٹجی تھی کہ ہر حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ایک طرف ہمارے امیدوار ہیں، باہر نکلتے ہیں تو اٹھا لیے جاتے ہیں، دوسری طرف جس کو اٹھا کر لائے تھے وہ باہر ہی نہیں نکلتا، آئین کسی کو بھی الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا۔ انہوں نے کہا کہ 300 سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں، یہاں لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، ہم ان ہتھکنڈوں کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔بابر اعوان نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اجازت دے دی ہے، بانی پی ٹی آئی خود ٹکٹ جاری کریں گے، امید ہے سپریم کورٹ سے ہمیں انصاف ملے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نواز شریف بری نہیں ہوئے، کیس میں پراسیکیوشن بھاگی ہے، نواز شریف کو ایئر پورٹ تو اتارا جاسکتا ہے مگر لوگوں کے دلوں میں نہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved