امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

احتساب عدالت نے فواد چوہدری کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے خورد برد کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔فواد چوہدری کے خلاف جہلم کے تعمیری منصوبوں میں خورد برد کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے کہا گیا کہ تفتیش مکمل کرلیں اور وکلاء سے ملاقات بھی کرا دیں، فواد چوہدری کو 5 جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور وکیل صفائی فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پہلے 14روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا اور 10 روزہ جسمانی ریمانڈ ملا تھا، بینکنگ ریکارڈ منگوایا ہے جس پر خورد برد کا شک ہوا ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کنٹریکٹر کو بھی 2 جنوری کو طلب کیا گیا ہے، فواد چوہدری سے مزید تفتیش کرنی ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے فواد چوہدری کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ تفتیش مکمل کرلیں، بینکنگ ٹرانزیکشن سے مزید تفتیش کرنے میں مدد ملے گی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 2 جنوری کو تعمیری منصوبوں سے منسلک دو افراد کو طلب کیا ہے، 16 میں سے 8 کنال کی زمین فواد چوہدری کے نام کی گئی۔عدالت میں فواد چوہدری نے کہا کہ کافی وقت سے مختلف روئیے دیکھ رہے ہیں، عدالت سب سے پہلے دیکھتی ہے دائرہ اختیار ہے سماعت کرنے کا یا نہیں، میرے وارنٹ دیکھ لیں، 4 الزامات مجھ پر لگائے گئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ الزام لگایا گیا کہ بطور وزیر کنٹریکٹرز پر اثر و رسوخ استعمال کیا، پراجیکٹ پی ایس ڈی پی کا ہے جس کی منظوری ملی ہوئی تھی، اپنے علاقے کے لوگوں کی ڈیمانڈ حکومت تک پہنچانا مجھ پر فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اپنے علاقے کے لوگوں کیلئے کام نہیں کروں گا تو سیاست کا کیا فائدہ، پراجیکٹ صوبائی اور وفاقی حکومت نے منظور کیا۔فواد چوہدری کی جانب سے احسن اقبال نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس کا حوالہ بھی دیا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ نیب کا دائرہ اختیار ہی نہیں بنتا کہ انکوائری کھول کر بیٹھ جائیں، میں کیا اکبر بادشاہ ہوں جو سب پر اثر و رسوخ میرا چل گیا؟سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لگتا ہے نیب پراسیکیوشن کو تاحال تحقیقات کرنے کا موقع نہیں ملا، اس پراجیکٹ کا تو ٹھیکا ہی نہیں ہوا، ایف ڈبلیو او کو پراجیکٹ بھیج دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فرض کرلیں اگر میں نے ٹھیکا دینے کا کہا ہے، نیب کا دائرہ اختیار تو پھر بھی نہیں بنتا، ایسا نہیں ہو سکتا میرے حلقے سے کسی نے میرے خلاف کچھ کہہ دیا اور نیب نے کیس کردیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پہلا نوٹس مجھے تب ملا جب میں اڈیالہ جیل میں تھا، میں نیجواب دیا مجھ پر لگے الزامات بتا دیں اور وکلاء کے ساتھ ملاقات رکھ دیں، نیب اپنا دائرہ اختیار دیکھ لے۔عدالت میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کا مقصد کیس ثابت کرنا ہی نہیں بلکہ حقائق کو بھی سامنے لانا ہوتا ہے،

فواد چوہدری اپنے علاقے کا کام کریں لیکن قانون کے مطابق کریں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگر منصوبوں میں خورد برد ہوگی تو نیب نوٹس لے سکتی ہے، کنٹریکٹ ہوا یا نہیں ہوا، اس کی کوشش تو کی گئی ہے۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ بینکنگ ٹرانزیکشن کا ریکارڈ ہے تو عدالت کے سامنے رکھیں، مجھے بولنے دیں، ورنہ میری آواز ہائیکورٹ تک پہنچ جائے گی۔وکیل فیصل چوہدری نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت بھی کی۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب نے بینکنگ ٹرانزیکشن تو عدالت کے سامنے رکھ دی ہیں۔وکیل فیصل چوہدری نے کہاکہ فواد چوہدری کی بینکنگ ٹرانزیکشن ہمیں تو نہیں دی گئیں۔بعد ازاںعدالت نے خورد برد کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved