لاہور( این این آئی)9مئی کے واقعہ کے الزام میں گرفتار سابق وزیر خزانہ کی صاحبزادی و فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔جیل ذرائع کے مطابق خدیجہ شاہ 2 روز سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں اور یاسمین راشد کو ایک ہی بیرک میں بند کیا گیا ہے۔
خدیجہ شاہ 7 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں جناح ہائوس حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔جناح ہائوس لاہور میں جلا ئوگھیرا ئواور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو 24 مئی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے انہیں 7 دن کے لیے شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ مکمل کر کے دوبارہ 30 مئی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔