کراچی (این این آئی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کراچی کے لیے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کر لی۔نیپرا کی جانب سے منظوری گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔
جنوری تا مارچ 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور کیا گیا ہے۔اکتوبر تا دسمبر 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 47 پیسے فی یونٹ کا اضافہ منظور ہوا ہے۔نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے اضافے کی منظوری دی ہے۔نیپرا کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین سے وصولیاں جنوری، فروری اور مارچ 2024 میں کی جائیں۔