امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایسا منشور تشکیل دیں جسے حکومت میں آکر عملی جامہ پہنایا جا سکے،نواز شریف کی ہدایت

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی منشور آئندہ ماہ جنوری 2024 میں جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے منشور سازی کاعمل آخری مراحل میں داخل ہوگیا جسے پارٹی نے عہد نامہ قرار دیا ہے، (ن) لیگ کا پارٹی منشور جنوری 2024ء کے وسط میں جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منشور میں آئین کی بالادستی، قانون و انصاف میں اصلاحات ترجیحات میں شامل ہے جب کہ معیشت، صنعت و تجارت اور کاروبار ترجیحات میں دوسرے نمبر پر ہیں۔اس کے علاوہ احتساب، کرپشن کے خاتمے کو ترجیحات میں سرفہرست نہیں رکھا جائے گا جب کہ نواز شریف نے منشور کمیٹی کو قابل عمل منشور بنانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کمیٹی کو کہا ہے کہ ایسا منشور تشکیل دیں جسے حکومت میں آکر عملی جامہ پہنایا جا سکے،

منشور میں وہ اقدامات شامل کیے جائیں جس پر کوئی سوال نہ اٹھا سکے۔ذرائع کے مطابق 33رکنی منشور کمیٹی نے سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں منشور کا 80فیصد کام مکمل کرلیا ہے، 5جنوری تک موصول ہونے والی عوام کی براہ راست آرا کو منشور کا حصہ بنایا جائے گا۔ذرائع ن لیگ نے کہا کہ کمیٹی نے منشور کو دستاویزی شکل دینا شروع کردی، چار چھ سیٹوں والی جماعت کی طرح منشور میں دعوے نہیں کریں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved