مکوآنہ (این این آئی)ملکی برآمدات پر مال برداری کے اخراجات کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں ملکی برآمدات پر مال برداری کے اخراجات کاحجم 230.25 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 86 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 428.34 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2023 میں برآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 45.53 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبر میں 45 ملین ڈالر اور گزشتہ سال نومبر میں 65.27 ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2023 میں برآمدات پر مال برداری کے اخراجات کی مدت میں 755.17 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔