مانسہرہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے مانسہرہ کے حلقے این اے 15سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی کے نواز شریف کے خلاف اعتراض مسترد کردیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نواز شریف کے کاغذات نامزدگی لاہور کے حلقہ این اے 130 سے منظور کیے گئے تھے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین نے دعویٰ کیا تھا کہ این سے 130 لاہور سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کاغذات پر کسی نے کوئی اعتراض دائر نہیں کیا۔بلال یاسین کے مطابق حکام نے میرے بھی کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں۔نوازشریف نے لاہور کے حلقے این اے 130سے نامزدگی جمع کرائے جہاں ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد سے ہوگا۔