لاہور( این این آئی) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 470روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت324روپے پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید 2روپے اضافے سے366روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کئی علاقوں میں انڈوں کی سپلائی نہیں ہو رہی اور جن دکانداروںکے پاس انڈے موجود ہیں وہ فی درجن مقررہ قیمت سے 20سے30 روپے زائد پر فروخت کر رہے ہیں۔